عمار یاسر کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل خارج
راولپنڈی : سابق صوبائی وزیر اورپی ٹی آئی رہنما عمار یاسر کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا گیا۔
الیکشن ٹریبونل نے پی ٹی آئی رہنما عمار یاسر کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل خارج کر دی۔
عمار یاسر کی جانب سے سردار عبدالرازق ایڈوکیٹ الیکشن ٹربیونل میں پیش ہوئے تھے،کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر فیصلہ جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے سنایا۔
پی ٹی آئی رہنما عمار یاسر نے چکوال کے حلقہ این 59 اور پی پی 22 اور 23 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے
،آر او آفس کے اعتراضات کے خلاف عمار یاسر نے الیکشن ٹریبونل میں اپیل کر رکھی تھی