نواز،شہباز، پرویز الٰہی، کاغذات منظور یا مسترد: سماعت مکمل، فیصلہ کل آئیگا

0

لاہور: الیکشن ٹربیونلز میں مختلف سیاسی رہنماؤں کے کاغذات منظور یا مسترد کرنے کے خلاف اپیلوں پر سماعت مکمل ہوگئی، فیصلے کل (بدھ) کو سنائے جائیں گے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے حلقہ این اے 130 سے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف فیصلہ بدھ کو سنایا جائے گا، ن لیگ کے صدر شہباز شریف کے حلقہ این اے 132 سے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف بھی فیصلہ کل سنایا جائے گا، مریم نواز کے حلقہ این اے 119 سے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف فیصلہ کل آئے گا۔

پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کے 4 صوبائی اور 3 قومی اسمبلی کے حلقوں سے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف فیصلے بھی کل سنائے جائیں گے، چوہدری پرویزالہٰی کے این اے 64 گجرات، پی پی 32,34، این اے69 منڈی بہاؤالدین، پی پی 42 منڈی بہاؤالدین، این اے 59 تلہ گنگ، پی پی 23 تلہ گنگ سے کاغذات مسترد ہوئے تھے۔

چوہدری مونس الہٰی کے دو قومی اور دو صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف بھی فیصلہ کل سنایا جائے گا، مونس الہٰی کے این اے 64 گجرات، پی پی 32,34، این اے 69 منڈی بہاؤالدین سے کاغذات مسترد ہوئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.