ڈسٹرکٹ بار چکوال میں وکلا کے لیے نٸے چیمبرز کا افتتاح
چکوال ( رپورٹ محمد آصف ملک )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال شوکت کمال ڈار نے ڈسٹرکٹ بار چکوال میں وکلا کے لیے نٸے چیمبرز کا افتتاح کر دیا۔
وکلا چیمبرز کے نٸے بلاک کا نام سابق جسٹس قاضی محمد امین مرحوم کے نام پر قاضی محمد امین بلاک رکھا گیا ہے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار چکوال کے صدر چوہدری مصطفی’ بلال چوہان ایڈووکيٹ اور جنرل سیکرٹری راجہ محمد عمار عزیز ایڈووکيٹ نے معزز جج صاحبان اور مہمانان گرامی کو نٸے وکلا چیمبرز کے حوالے سے تفصيلات سے آگاہ کیا اس موقع پر دیگر ججز اور وکلا بھی موجود تھے۔
صدر بار چوہدری مصطفی’ بلال چوہان ایڈووکيٹ نے بتایا کہ اب چکوال بار کے ممبر تمام وکلا کے پاس اپنے چیمبرز کی سہولت موجود ہے۔