سیکرٹری الیکشن کمیشن ذہین اور محنتی آفیسر ہیں اور وہ بہت اچھے طریقے سےکام کر رہے ہیں،ترجمان الیکشن کمیشن
اسلام آباد : ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک ذہین اور محنتی آفیسر ہیں اور وہ بہت اچھے طریقے سے کمیشن کا کام کر رہے ہیں تاہم پچھلے کچھ دنوں سے ان کی صحت خراب تھی اور وہ اس سے قبل بھی میڈیکل ریسٹ پر رہے ہیں۔
اب بھی اگر ان کی صحت نے اجازت دی تو وہ جلد ہی اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں گے۔
اتوار کو ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن مکمل طور پر فعال ہے اور اس کے کام میں کسی قسم کی رکاوٹ یا رخنہ نہیں ہےحتی کہ تعطیلات کے دنوں میں بھی الیکشن کمیشن اور اس کے دفاتر کام کر رہے ہیں۔
سیکرٹری کی غیر موجودگی میں کمیشن کے دونوں سپیشل سیکرٹری صاحبان احسن طریقے سے کمیشن کے کام کو چلا رہے ہیں۔