وفاقی نظامت تعلیمات کے 509اساتذہ کی ٹائم سکیل ترقی،اساتذہ میں خوشی کی لہر
اسلام آباد : وفاقی نظامت تعلیمات ( ایف ڈی ای ) نے ماڈل اور ایف جی سیٹ اپ کے تعلیمی اداروں کے 509اساتذہ کو گریڈ 18سے 21تک ٹائم سکیل پروموشن دیدی ہے ۔
فیڈرل گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ملک امیر خان ، ہیڈز ایسوسی ایشن کے صدر فضل مولا،جنرل سیکرٹری ہیڈز ایسوسی ایشن منصور شاہ اور نان ٹیچنگ ایسوسی ایشن کے صدر سردار صدیق نے ٹائم سکیل پروموشن پر اسپیشل سیکرٹری وزارت تعلیم محی الدین وانی ، سیکرٹری تعلیم وسیم اجمل ، ایس او پرموشن رشید خان مروت ، ڈائریکٹر پروموشن جاوید مرزا اور ایف ڈی ای حکام کا ٹائم سکیل پروموشن پرشکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ اساتذہ کا درینہ مطالبہ تھا کہ انہیں ٹائم سکیل پروموشن دی جائے اور اگلے گریڈ میں ترقیوں سے اساتذہ کا مورال مزید بلند ہوگا ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی نظامت تعلیمات کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایف جی اور ماڈل سیٹ اپ کے 509اساتذہ کو گریڈ18سے 21میں ترقیاں دی گئی ہیں ۔گریڈ20 سے گریڈ 21میں 14اساتذہ کو ترقیاں دی گئیں جن میں ایف جی سیٹ اپ کے تعلیمی اداروں کے تین میل اور چار فی میل پروفیسرز شامل ہیں جبکہ ماڈل کالجز کے دو میل اور دو فی میل پروفیسر اور اسلام آباد ماڈل سکولز ( ایف جی سیٹ اپ ) کے دو میل اور ایک فی میل پرنسپل شامل ہے ۔
گریڈ19سے گریڈ20میں 138اساتذہ کو ترقی دی گئی ہیں جن میں ایف جی سیٹ اپ کے کالجز کے 48ایسوسی ایٹ پروفیسرز ( میل ، فی میل ) ،ماڈل کالجز کے 51ایسوسی ایٹ پروفیسر ( میل ، فی میل ) اور 8ڈی ایچ ایم ( فی میل ) جبکہ اسلام آباد ماڈل سکولز ( ایف جی سیٹ اپ ) کے 31پرنسپل ( میل ، فی میل ) شامل ہیں ۔گریڈ18سے 19 میں 357اساتذہ کو ترقی دی گئی جس میں ایف جی کالجز کے 72ایسوسی ایٹ پروفیسرز ) میل ، فی میل ) ، ماڈل کالجز کے 110ایسوسی ایٹ پروفیسر ( میل ، فی میل ) اور اسلام آباد ماڈل سکولز کے 175وائس پرنسپل ( میل ، فی میل ) شامل ہیں ۔ فیڈرل گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ملک امیر خان ، ہیڈ ایسوسی ایشن کے صدر فضل مولا اور نان ٹیچنگ ایسوسی ایشن کے صدر سردار صدیق نے ٹائم سکیل پروموشن پر اسپیشل سیکرٹری وزارت تعلیم محی الدین وانی ، سیکرٹری تعلیم اور ایس او رشید خان کا ٹائم سکیل پروموشن پرشکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ ٹائم سکیل پروموشن عرصہ سے التواء کا شکار تھی اور اساتذہ کا مطالبہ تھا کہ انہیں ریٹائرمنٹ سے قبل پروموشن دیدی جائے اور بروقت پروموشن سے اساتذہ بہت خوش ہیں ۔