ماڈل کالج برائے طالبات جی ٹین ٹو میں انگریزی تقریری مقابلے کا انعقاد
اسلام آباد :ماڈل کالج برائے طالبات جی ٹین ٹو میں انگریزی تقریری مقابلے کا انعقاد ہوا. وفاقی دارالحکومت کے پچیس کالجز نے شرکت کی مہمان خصوصی پرنسپل پروفیسر شگفتہ روف تھیں منصفین میں عفت نذیر فرخندہ ممتاز شامل تھیں طالبات نے اپنی رائے کا اظہار کیا اور خوب داد وصول کی پرنسپل نے خطاب میں کہا کہ غیر نصابی سرگرمیاں طالبات کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہیں ان میں شمولیت سے ذہنی نشوونما میں بھی اضافہ ہوتا ھے انہون نے وفاقی نظامات تعلیم کا بھی شکریہ ادا کیا جس نے ایسی تقریب کا انعقاد کیا جس میں طالبات کو اپنی صلاحیت دکھانے کا موقع فراہم کیا گیا ثنابل الماس آئی نائن ون اور وجیہہ مختار آئی سی جی اول حنا نور آئی ٹین فور دوئم مائین حسین ایف الیون ون نے سوئم پوزیشن حاصل کی قومی ترانے کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوئ۔