مولانا فضل الرحمن افغانستان کے دورے پر کابل پہنچ گئے

0

اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمان افغانستان کے دورے پر کابل پہنچ گئے.

مولانا فضل الرحمن نے افغانستان کے نائب وزیراعظم برائے سیاسی امور سے ملاقات کی اس موقع پر افغانستان میں پاکستانی مشن کے سربراہ عبید الرحمن نظامانی بھی موجود تھے۔انہوں نے دونوں ممالک کے تعلقات کی بہتری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ پارٹی رہنماؤں کا وفد بھی ہے، ‏مولانا فضل الرحمان افغان حکومت کی خصوصی دعوت پر کابل گئے ہیں، ‏افغانستان میں قیام کے دوران خطے سمیت امن وامان کی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔

مولانا فضل الرحمن کے ساتھ جانے والے وفد میں مولانا عبدالواسع، مولانا صلاح الدین، مولانا جمال الدین اور مولانا سلیم الدین شامزئی، مولانا کمال الدین، مولانا ادریس، مولانا امداد اللہ اور مفتی ابرار شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.