مولانا فضل الرحمٰن نےالیکشن التواء قرارداد کی حمایت کر دی
پشاور :جمعیت علماء اسلام (ف)
کے امیر مولانا فضل الرحمن نے الیکشن کے التوا کی قرارداد کی حمایت کر دی۔
ایک انٹرویو میں مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ الیکشن کے التوا سے کوئی طوفان نہیں آ جائے گا، ہم جلسوں میں نہیں جا سکتے۔
جے یو آئی ف کے امیر کا کہنا تھا کہ ہمیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں ماحول کو اس قابل بنایا جائے کہ ہم ووٹرز کے پاس جا سکیں، سینیٹ میں قرارداد ہمارے موقف کی تائید ہے، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کا ماحول نہیں، صرف الیکشن نہیں الیکشن کے لیے ماحول بھی چاہیئے ۔