این اے 58 ، سردار غلام عباس نے طاہر اقبال کی حمایت کر دی

0

بلکسر : مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ NA-58 چکوال میجر (ر) #طاہر_اقبال_ملک نے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ NA-59 سردار غلام عباس سے بلکسر سیکرٹریٹ میں ملاقات کی اورعام انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

سردار غلام عباس نے حلقہ NA-58 چکوال میں میجر (ر) #طاہر_اقبال_ملک کی مکمل اور بھرپور حمایت کا اعلان کیااور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ انشااللہ مسلم لیگ (ن) ضلع چکوال اور تلہ گنگ سے چھ کی چھ نشستیں جیت کر میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کو تحفہ دیں گے۔

اس موقع پر ملک حمزہ بن عامر جند اعوان،سابق چیئرمین یونین کونسل چک عمرآ چوہدری ظفرالاسلام فرید کسر،سابق چیئرمین یونین کونسل ملہال مغلاں راجہ ارشد محمود دھروگی،سابق چیئرمین یونین کونسل ڈوہمن ملک ظفر اقبال خانپور،سابق چیئرمین یونین کونسل چوآ گنج علی شاہ راجہ محمد اشفاق،سابق چیئرمین یونین کونسل جسوال چوہدری شفقت عباس دھیدوال،سابق چیئرمین یونین کونسل ڈب راجہ مقبول حسین،سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری غلام صفدر رتہ،سابق چیئرمین یونین کونسل ہرچارڈھاب چوہدری محمد ضمیر خان،ساںق وائس چیئرمین یونین کونسل جند اعوان چوہدری غلام شبیر لنگاہ،چوہدری تجمل رگ جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ تحصیل چکوال،چوہدری عنصر عباس ایڈووکیٹ لنگاہ،انچارج پبلک سیکرٹریٹ NA-58 ملک محمد اقبال،چوہدری امجد نواز لنگاہ،چوہدری اختر پنڈی گجراں،چوہدری محمد علی خان دھیدوال،ملک بلال رحیم جند اعوان اور انچارج میڈیا سیل پبلک سیکرٹریٹ چوہدری زوہیب اشرف مسوال ہمراہ تھے جبکہ ترجمان سردار غلام عباس راجہ عرفان دھروگی،چوہدری یوسف تھوہا بہادر،چوہدری غلام حیدر بکھاری اور حافظ سرفراز بھون بھی موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.