چوہدری پرویز الٰہی 6حلقوں سے الیکشن لڑیں گے
راولپنڈی : پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیرِِاعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی 6حلقوں سے الیکشن لڑیں گے
ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ نے چوہدری پرویز الٰہی سے کاغذات نامزدگی پر دستخط کروا لئے۔
چوہدری پرویز الٰہی تین قومی اور تین صوبائی حلقوں سے انتخاب لڑیں گے، گجرات، منڈی بہاؤالدین ،تلہ گنگ سے قومی اور صوبائی اسمبلی این اے 59، 64 اور 69 سے اور پی پی 23، 32 اور 34 سے الیکشن لڑیں گے۔