نواز شریف نے باپ بیٹے کو گلے ملوا دیا

0

لاہور: مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے باپ بیٹے کو گلے ملوا دیا۔

فیصل آباد سے ن لیگ کے رہنما میاں فاروق کی اپنے بیٹے میاں معظم کے ساتھ ناراضگی چل رہی تھی،میاں فاروق کے بیٹے میاں معظم نے والد کی مرضی کے بر خلاف پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواست دی تھی
نواز شریف نے باپ بیٹے کی صلح کروائی اور میاں معظم کو والد میاں فاروق اور بھائی میاں قاسم سے معافی مانگنے کی ہدایت کی جس پرمیاں معظم نے والد اور بھائی میاں قاسم دونوں سے معذرت کر لی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.