سردار مہتاب عباسی نے ن لیگ سے راہیں جُدا کر لیں

0

اسلام آباد : سابق گورنرخیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان نے مسلم لیگ ن سے راہیں جدا کر لیں اور آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے ۔
وہ قومی اسمبلی کے صوبہ خیبرپختونخوا کے حلقہ این اے 16 سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ جمعہ کو ایک بیان میں سردار مہتاب خان نے مسلم لیگ (ن) کی صوبائی قیادت پر تحفظات کا اظہار کیاہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کے مریم نواز سے اختلافات نہیں مگر سیاسی جماعتوں میں جمہوریت ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) میں کچھ ایسے لوگ آگئے ہیں جن کی وجہ سے انہیں اپنی راہیں جدا کرنا پڑیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حلقہ بندیاں میرے خلاف سازش ہیں، پارٹی کا خیبرپختونخوا میں ڈھانچہ ختم ہو چکاہے،سیاسی جماعتوں کا منشور صرف مارکیٹنگ سے مارکیٹنگ کے علاوہ کچھ نہیں۔

مہتاب احمد خان کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے۔ مہتاب خان اس سے پہلے 1997 سے 1999 تک وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا بھی رہ چکے ہیں اور وہ صوبہ خیبر پختونخوا کے گورنر کے فروری 2016ء تک گورنر رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.