ضلع چکوال میں کھاد کی قلت یا قیمت میں اضافہ قبول نہیں ،ڈپٹی کمشنر
چکوال:ڈپٹی کمشنرچکوال قراتہ العین ملک نے کہا ہے کہ یوریا ڈی اے پی کھاد کی قلت یا قیمتوں میں اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں، ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے،
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 20 پوائنٹس پر دوران چیکنگ 1 پوائنٹ پر خلاف ورزی رپورٹ ہونے پر 75 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا ہے، کسانوں کو چاہیئے کہ کہ کھاد کی فراہمی یا زائد قیمت کے حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایات پر ضلعی انتظامیہ کو لازمی آگاہ کریں۔