فضل الرحمن نواز شریف کے پاس پہنچ گئے، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور : مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے یہاں ملاقات کی اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
جے یو آئی ف کے سینئر رہنما بھی مولانا فضل الرحمن کے ہمراہ نواز شریف کی رہائش گاہ پر پہنچے،اس موقع پر مسلم لیگ (ن )کے صدر شہباز شریف مریم نواز،اسحاق ڈار اور خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے۔