پٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل سستا ہو گیا

تیل قیمتیں

0

کراچی:حکومت کا پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے کی کمی کردی گئی .

وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی منظوری دے دی۔

وزارت خزانہ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 15 دسمبر تک پٹرول کی قیمت بغیر کسی رد وبدل کے 281 روپے 34 پیسے فی لٹر برقرار رکھی گئی ہے۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 52 پیسہ فی لٹر کمی کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.