کوپ 28 کا اعلیٰ سطحی اجلاس،وزیر اعظم پہنچ گئے

0

دبئی :نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اقوام متحدہ کی 28 ویں کانفرنس آف پارٹیز (کوپ 28) کے اعلیٰ سطحی سیگمینٹ میں شرکت کے لیے دوبئی ایکسپو سٹی پہنچ گئے۔

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل عزت مآب انتونیو گوتریس نے دوبئی ایکسپو سٹی آمد پر وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

وزیراعظم یکم اور دو دسمبر کو ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں 2 دسمبر کو نیشنل اسٹیٹمنٹ دیں گے۔

کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر وزیراعظم کی مختلف عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی ،نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر ،نگران وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی احمد عرفان اسلم اور نگران وزیر توانائی محمد علی بھی کوپ 28 میں شرکت کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.