سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی شروع

0

اسلام آباد:سرکاری سکیم کے تحت حج 2024 کے لئے درخواستوں کی وصولی شروع ہو گئی ہے جو 12 دسمبر تک جاری رہے گی۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق رواں سال مجموعی طورپر ایک لاکھ 79ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج اداکریں گے جس میں سے 89ہزار 605 افراد سرکاری سکیم کے تحت حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

15نامزد بینکوں میں حج درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ سرکاری سکیم کے تحت مقررہ تعداد سے تجاوز کر جانے کی صورت میں کامیاب درخواست گزاروں کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیاجائےگا۔

رواں سال پہلی مرتبہ خواتین محرم کے بغیر حج ادا کر سکیں گی۔ واضح رہے کہ 16 دسمبر 2024 تک کارآمد پاکستانی پاسپورٹ پر حج درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں جبکہ پاسپورٹ کے حصول کے لئے درخواست کے ٹوکن پر بھی حج درخواست جمع کرائی جا سکتی ہے۔ رواں سال 25ہزار نشستیں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر سپانسپر شپ سکیم کےتحت جمع کی جائیں گی۔قرعہ اندازہ صرف ریگولر حج سکیم کے تحت موصول ہونے والے درخواستوں پر کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.