اسلام آباد،سکول بس کھائی میں گر گئی ،خاتون ٹیچر جاں بحق، متعدد بچے زخمی

0

اسلام آباد: اسلام آباد کے قریب شاہدرہ پکنک پوائنٹ پر سکول بس کھائی میں گرنے سے خاتون ٹیچر جاں بحق جبکہ متعدد بچے زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق کوسٹر پنجاب سے طلباء کو سیر کیلئے لے کر آئی تھی، گاڑی کھائی میں گرنے سے متعدد بچے زخمی ہوگئے، ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔

چیف کمشنر اسلام آباد انوار الحق نے پولی کلینک ہسپتال کا دورہ کیا اور زخمی بچوں کی عیادت کی، انہوں نے بچوں کو بہتر سہولیات مہیا کرنے کا حکم دیا۔
بس حادثہ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس میں 13 ٹیچرز، 19 طالبعلم اور 22 طالبات سوار تھیں، جاں بحق خاتون ٹیچر کی شناخت 22 سالہ ہانیہ کے نام سے ہوئی، زخمی بچوں میں 9 سالہ فاطمہ، 12 سالہ نور، 9 سالہ ابوبکر شامل ہیں، 12 سالہ فیضان، شاہ میر، علی، میسم، اسد شامل ہیں، دوخواتین اساتذہ کو بھی زخمی حالت میں پمز منتقل کیا گیا۔
زخمی مہصم کی حالت تشویشناک ہونے پر بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا، ایڈشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد عبداللہ نے ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی، بس ڈرائیور محمد ریاض کو پولیس نے گرفتار کر لیاہے کھائی میں گاڑی گرنے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.