وزیراعظم سعودی عرب کے دورے سے واپس آ گئے

0

اسلام آباد : نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس پہنچ گئے۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ریاض میں غزہ کی صورتحال پر عرب واسلامی ممالک کے غیر معمولی سربراہ اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کیا اور اس دوران مختلف اسلامی ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کیں۔
ریاض سے وطن واپس روانگی پر سعودی حکام نےشاہ خالد ائر پورٹ پر وزیراعظم کو پرتپاک انداز میں الوداع کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.