ن لیگ کی انتخابی مہم شروع ہو گئی

0

لاہور : مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی مرکزی سیکریٹریٹ میں ملاقاتوں کے آغاز کے ساتھ ہی مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم شروع ہو گئی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف پارٹی کے مرکزی سیکرٹیریٹ 180 ایچ ماڈل ٹاؤن پہنچے ۔

وطن واپسی کے بعد نوازشریف کا مرکزی سیکریٹریٹ میں یہ پہلا دن تھا۔

مرکزی سیکرٹیریٹ آمد پر پارٹی صدر شہباز شریف نے دیگر راہنماؤں کے ہمراہ محمد نواز شریف کا استقبال کیا۔

محمد نواز شریف سے پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے ملاقات کی

پارٹی صدر شہباز شریف نے قائد نواز شریف کو مرکزی سیکریٹیریٹ آمد پر مبارکباد پیش کی

ملاقات کرنے والوں میں خواجہ محمد آصف، سیکریٹری جنرل احسن اقبال، چئیرمن الیکشن سیل سینیٹر اسحاق ڈار اور مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب شامل تھے۔
ملاقات میں ملکی صورتحال اور پارٹی کی مستقبل کی سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.