ایکنک کا اجلاس،10ارب روپے سے زائد کے 5منصوبےمنظور
اسلام آباد:ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان کی زیر صدارت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 10.022 ارب روپے کی لاگت کے 5 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ۔
اجلاس میں 213اعشاریہ 86 ارب روپے کے 4 منصوبوں کو حتمی منظوری کے لیے اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کو بھجوا دیا گیا
اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ اویس منظور سمرا، پلاننگ کمیشن اور وفاقی وزارتوں/ ڈویژنوں کے سنئیر حکام نے شرکت کی
اجلاس میں صوبائی حکومتوں کے چیئرمین/ اے سی ایس (دیو) نے بھی شرکت کی اور ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
اجلاس میں خوراک و زراعت، تعلیم، توانائی، فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ، سائنس و ٹیکنالوجی، سماجی بہبود، ٹرانسپورٹ اور مواصلات اور آبی وسائل کے شعبوں سے متعلق منصوبے زیر غور رہے
اجلاس میں فوڈ اینڈ ایگریکلچر سیکٹر سے متعلق لاگت 24640 ملین کی لاگت کا منصوبہ ‘خیبر پختونخوا فوڈ سیکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ’ حتمی منظوری کے لیے ایکنک بھجوا دیا گیا ۔
سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اسکولوں کی بحالی سے متعلق 1400 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ منظور کیا گیا۔
تعلیم کے شعبے سے متعلق "سیلاب بحالی پروگرام کے تحت سندھ اسکولوں کی بحالی کا منصوبہ 83187.500 ملین روپے کا منصوبہ حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا گیا۔
ہاؤسنگ اور فزیکل پلاننگ کے شعبے سے متعلق IIOJK پناہ گزینوں کی مستقل آباد کاری کے حوالے سے 3096.500 ملین روپے کا منصوبہ منظور کیا گیا۔
سماجی شعبے سے متعلق وزارت خزانہ کی جانب سے پیش کردہ "وویمن انکلوسیو فنانس ڈیولپمنٹ پروگرام” کا 31413.047 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ حتمی منظوری کے لیے ایکنک بھجوایا گیا ۔
اجلاس میں ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن کے شعبے سے متعلق 1622.045 ملین روپے کی لاگت کا 52 کلومیٹر طویل "نوسیری لیسوا بائی پاس روڈ کا منصوبہ منظور کیا گیا، جبکہ اسی شعبے سے متعلق نگور شریف روڈ کی تعمیر کے لیے 2399.180 ملین روپے کا منصوبہ منظور کیا گیا۔
اجلاس میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے سے متعلق 1504.955 ملین روپے کی لاگت کا "پی وی ماڈیولز اور الائیڈ آلات کے لیے پاک کوریا ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قیام کا منصوبہ کا منظور کیا گیا۔
اجلاس میں آبی وسائل کے شعبے متعلق 74618.340 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ "سندھ بیراج اِمپروومنٹ پروجیکٹ فیز-II (سکھر بیراج اور گدو بیراج کی ایمپروومنٹ کا منصوبہ حتمی منظورہ کے لیے ایکنگ کو بھجوایا گیا۔