حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت بدھ سے شروع ہوگی،بنچ تشکیل
اسلام آباد الیکشن کمیشن بدھ سے حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت کرے گا اس ضمن میں بینچ تشکیل دے دیئے گئے ۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن میں حلقہ بندیوں پر 1324 اعتراضات جمع ہوئے، حلقہ بندیوں پر پنجاب میں 672 ، سندھ 228 خیبر پختون خوا میں 293 ، بلوچستان میں 124 اور اسلام آباد میں 7 اعتراضات جمع ہوئے ہیں ۔ ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن یکم نومبر 2023ء سے حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت کرے گا جس کے لیے بیچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں۔یکم اور 2 نومبر کی سماعت کیلئے اعتراض کنندگان کو نوٹس بھی بھیج دیے گئے ہیں۔
تمام اعتراضات کی سماعت کے بعد 30 نومبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کر دی جائے گی۔