غوری ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ،دفاعی صلاحیت میں اضافے کا مظہر
راولپنڈی:؛پاکستان کی سٹریٹجک صلاحیت کو بڑھانے کے لئے غوری میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا.
آئی ایس پی آر کے مطابق غوری ویپن سسٹم کے تجربے سے آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ کی آپریشنل اور تکنیکی تیاریوں کو ثابت کیا گیا۔غوری ویپن سسٹم کی ٹریننگ لانچنگ سسٹم کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اور تکنیکی تیاری کو جانچنا تھا۔ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ ، اسٹریٹجک فورسز کے سینئر افسران، اسٹریٹجک تنظیم کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے کامیاب تجربے کا مشاہدہ کیا۔کمانڈر اے ایس ایف سی نے آرمی اسٹریٹجک فورسز کی تربیت اور آپریشنل تیاریوں کے معیار کو سراہا، انہوں نے کہا کہ میزائل سسٹم کی کامیابی ویپن سسٹم کی مہارت سے ہینڈلنگ اور آپریشنل اور تکنیک کی عکاس ہے۔ انہوں نے پاکستان کی سٹریٹجک صلاحیت کو بڑھانے کے لیے سائنسدانوں اور انجینئرز کے تعاون کو بھی سراہا۔ صدرمملکت ، وزیر اعظم پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر سپاہیوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔