ورلڈکپ کرکٹ ،آسٹریلیا کے اوپنرز نے پاکستانی بالرز کا بھرکس نکال دیا

0

بنگلور : آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے اوپنرز نے پاکستانی بالرز کا بھرکس نکال دیا۔

بنگلورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کے بعد آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر نے کیا ۔

اوپننگ بیٹسمینوں نے آسٹریلیا کو ایک اچھا آغاز فراہم کیا اور بغیر کسی نقصان کے32اوورز میں 232بنا لئے ہیں۔ دونوں اوپنرز نے سنچریاں بنا کر ورلڈ کپ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
پاکستانی بالرز آسٹریلیا کے بیٹسمینوں کے سامنے مکمل طور پر بے بس نظر آئے ہیں اور دونوں اوپنرزنےچوکوں ،چھکوں کی برسات کر دی اور فیلڈرز بھی باؤنڈری سے باہر سے گیند پکڑ کر واپس لانے پر ہی لگے ہوئے ہیں۔

آسٹریلیا کیخلاف قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں شاداب خان کی جگہ اسامہ میر کو شامل کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.