پاک بھارت میچ میں خصوصی تقریب ،نامور ستارے شرکت کریں گے

0

حیدرآباد : آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں14 اکتوبر کو پاک بھارت میچ کے موقع پر خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی۔احمد آباد میں ہونے والے تقریب میں بالی وڈ اسٹارز شریک ہوں گے ۔

تقریب میں امیتابھ بچن ، رجنی کانت سمیت کئی فلمی ستارے شریک ہوں گے،سچن ٹنڈولکر اور ارجیت سنگھ بھی خصوصی تقریب میں شرکت کرنے والے ستاروں میں شامل ہوں گے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 اکتوبر کو نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈولڈ ہے،بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب نہیں ہوئی تھی ،خصوصی تقریب دوپہر 12 بجے کے قریب شروع ہوگی ،پاک بھارت میچ کی تقریب میں 20سے 25 پاکستانی صحافی بھی شرکت کریں گے، سیکرٹری گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن انیل پٹیل کے مطابق پاکستانی صحافیوں کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

پی سی بی کے کچھ آفیشلز کا بھی پاک انڈیا میچ دیکھنے بھارت جانے کا امکان ہے ۔

ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب نہ ہونے پر شائقین کرکٹ نے مایوسی کا اظہار کیا تھا

بھارتی کرکٹ بورڈ نے افتتاحی تقریب نہ ہونے کی وجہ سے پاک بھارت میچ کے موقع پر شائقین کے لیے خصوصی تقریب کے انعقاد کا فیصلہ کیاہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.