ورلڈکپ، سری لنکا نے پاکستان کے خلاف دو وکٹوں پر198 رنز بنا لیے

0

حیدرآباد : آئی سی سی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف 25 اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر198 رنز بنالئے ۔
میچ راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم حیدرآباد میں کھیلا جارہا ہے سری لنکن کپتان داسن شناکا نے کپتان بابر اعظم کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، اوپنر فخر زمان کی جگہ ٹیم میں عبداللہ شفیق کو شامل کیا گیا ہے۔

دونوں ٹیموں کا اس ایونٹ میں یہ اپنا اپنا دوسرا میچ ہے، اس میگا ایونٹ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو 81 رنز سے شکست دی تھی جب کہ سری لنکا کو جنوبی افریقا نے 102 رنز سے ہرایا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.