انسداد پولیو مہم،4کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

0

اسلام آباد :رواں سال دوسری قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے

2 اکتوبر سے 8 اکتوبر تک ملک کے مختلف اضلاع میں پولیو مہم چلائی جائے گی ،نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے پولیو مہم کا آغاز بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے کیا،قومی انسداد پولیو مہم میں 4.3 کروڑ بچوں کو ویکسین دی جائے گی ۔

پانچ سال تک کی عمر کے 40 ملین سے زائد بچوں کو وٹامن اے کی اضافی خوراک کے ساتھ پولیو ویکسین پلائی جائے گی ۔
رواں سال وائرس کے خاتمے کی امید کے ساتھ معذوری کے مرض کے خلاف مہم کے لیے ہزاروں ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔پبلک پارکس، ریلوے سٹیشنوں، بس اور ویگن سٹینڈز، ہوائی اڈوں اور ٹرانزٹ پوائنٹس پر خصوصی کاؤنٹر قائم کئے جائیں گے تاکہ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جا سکیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.