پرینیتی چوپڑا کو لینے بارات کشتی پر آئے گی
ممبئی: بالی ووڈ کی اداکارہ پرینیتی چوپڑہ کی سیاستدان راگھو چڑھا سے شادی کی تیاریاں مکمل ہو گئیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق پرینیتی چوپڑہ کے دلہا راگھو چڑھا انہیں رخصت کروانے کشتی پر بارات لے کر آئیں گے۔ راگھو چڑھا ہوٹل لیک پیلس سے بارات لے کر لیلا پیلس سے تک کشتی میں آئیں گے۔ ریاست راجستھان کے شہر اودے پور میں ہونے والی شادی کی تقریب 24 ستمبر کو دوپہر میں ہوگی جبکہ محفل موسیقی میں 90 کی دہائی کے گانے ہونگے ۔ پرینیتی چوپڑہ اور راگھو چڈھا کی شادی میں شریک مہمانوں کی تواضع پنجابی اور راجستھانی کھانوں سے کی جائینگی۔