وزیراعظم انوار الحق کاکڑ جمعہ کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

0

نیویارک: نگران وزیر انوار الحق کاکڑ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک پہنچ گئے ۔
اقوام متحدہ نے اقوام متحدہ کی78 ویں جنرل اسمبلی کے مقررین کا شیڈول جاری کردیا گیاہے۔
جنرل ڈیبیٹ آج اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے خطاب کے ساتھ شروع ہوگا۔دفتر خارجہ کے مطابق نگراں وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ 22 ستمبر بروز جمعہ جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس جنرل اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ دیرینہ روایت کے مطابق اقوام متحدہ کی78 ویں جنرل اسمبلی سے پہلا خطاب برازیل کے نمائندے کا ہوگا جبکہ اقوام متحدہ کے میزبان ملک کے طور پر دوسرا خطاب امریکی نمائندے کا ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.