مستونگ میں سڑک کنارے دھماکہ ، جے یوآئی راہنما حافظ حمد اللہ سمیت 9زخمی

0

کوئٹہ:جمعیت علماءاسلام (ف) کے مرکزی رہنماء حافظ حمداللہ کوئٹہ کے قریبی ضلع مستونگ میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں زخمی ہو گئے ، دھماکے میں کل 9افراد زخمی ہوئے۔

ضلعی انتظامیہ مستونگ کے مطابق حافظ حمداللہ جمعرات کو منگوچر جارہے تھے کہ اچانک سڑک کنارے نصب بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں حافظ حمد اللہ،محمد یوسف،قدرت اللہ،حافظ رحیم بخش،محمد عامر،محمد یوسف،حاجی احمد ،عبدالقادر اور علیمہ زخمی ہوگئے،جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے کوئٹہ ریفرکردیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاءالمنعم کے مطابق جے یو آئی ف کے مرکزی رہنما سمیت تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہرہے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے ،سیکورٹی فورسز اورضلعی انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیاہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.