وفاقی سیکرٹری داخلہ عبداللہ سنبل انتقال کر گئے
اسلام آباد : وفاقی سیکرٹری داخلہ عبداللہ خان سنبل انتقال کر گئے۔
عبداللہ جان سنبل کچھ عرصے سے علیل تھے۔
عبداللہ خان سنبل نے 20 اگست کو بطور سیکرٹری داخلہ عہدہ سنبھالا تھا۔
عبداللہ خان کمشنر لاہور سمیت اہم عہدوں پر تعینات رہے۔
نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ اور وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے وفاقی سیکرٹری داخلہ عبداللہ خان سنبل کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے اورمرحوم کے بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ عبداللہ خان سنبل ایک انتہائی قابل افسر تھے.
عبداللہ خان سنبل کی ملک و قوم کیلئے لازوال خدمات ہیں.
عبداللہ خان سنبل کی وفات سے سول سروس کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا ہے.