عوام کو ریلیف دینے کے لئے لائحہ عمل بنائیں گے ،انوارالحق کاکڑ
اسلام آباد : نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کے لئے وزارت توانائی اور وزارت خزانہ کو مل کر لائحہ عمل بنانے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
آج اجلاس میں پاور ڈویژن نے بریفنگ دی، مخلتف وفاقی وزراءسمیت سیکٹریز نے شرکت کی۔
اجلاس میں عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کے لئے وزارت توانائی اور وزارت خزانہ کو مل کر لائحہ عمل بنانے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ مختلف سرکاری ملازمین کو مفت یونٹس کے معاملہ پر بھی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔
سرکاری دفاتر میں بجلی کے استعمال میں کمی کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں گے۔ کل صوبوں کے ساتھ بھی مشاورت کی جائے گی۔
نگران حکومت اپنے مینڈیٹ کے اندر رہتے ہوئے جلد از جلد عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کرے گی۔