عمران خان کو سزاسنانے والے جج کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

0

اسلام آباد : سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو سزا سنانے والے اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کو آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) بنا دیا گیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہمایوں دلاور کو او ایس ڈی بنانے کی منظوری دی جس کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کو اسلام آباد ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.