عام انتخابات کیامئ سے پہلے ممکن ہو پائیں گے؟ بڑا سوال

0

اسلام آباد : ملک میں عام انتخابات مئی 2024ء سے قبل ممکن نہیں ہیں۔

الیکشن کمیشن کے سابق سیکرٹری کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ
انتخابات 9 ماہ بعد ہی ممکن ہو سکیں گے، 2023ء کی مردم شماری کی بنیاد پرنئی حلقہ بندیاں چار ماہ میں ہی عمل ہو سکیں کی اور پھر اس مردم و خانہ شماری کی بنیاد پر انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔ نظر ثانی شده انتخابی فہرستوں پر اعتراضات بھی ہوں گے اور پھر ووٹر فہرستوں کی طباعت کا عمل مکمل ہونے میں بھی تین ماہ درکار ہوں گے۔ دو ماہ بعد انتخابی شیڈول کے اجرا ءکے لیے 54 دن چاہئیں۔ اس طرح آئندہ عام انتخابات کا انعقاد 9 ماہ یامئی 2024 سے قبل ممکن دکھائی نہیں دے رہا۔ ساتویں مردم و خانہ شماری کے نتائج باقاعدہ شائع ہو چکے ہیں لہذا الیکشن کمیشن نئی انتخابی حلقہ بندیاں کرنے کی پابند ہے حتمی حلقہ بندیاں 14 دسمبر 2023 تک شائع ہوں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.