چئرلفٹ ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل ، تمام بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا
بٹگرام : بٹگرام میں پاشتو کے مقام پر چیئرلفٹ میں پھنسے 8 افراد کو نکالنے کیلئے کئی گھنٹے سے جاری انتہائی مشکل اور پیچیدہ ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل کرلیا گیا اور تمام 8 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
ریسکیو آپریشن تقریباً 16 گھنٹے جاری رہا جس میں ایس ایس جی اور پاک فضائیہ کے کمانڈوز ،دیگر محکموں کے اہلکاروں اور مقامی افراد نے حصہ لیا۔
ریسکیو آپریشن رات پونے 11 بجے ختم ہوا اور چئرلفٹ میں پھنسے تمام بچوں اور اور ان کے معلم کو نکال لیا گیا ۔
چیئر لفٹ کا ریسکیو آپریشن انتہائی مشکل اور کھٹن تھاکیونکہ ڈولی صرف ایک رسی سے لٹکی ہوئی تھی اور ہوا بھی تیز چل رہی تھی
ہیلی کاپٹر نزدیک جانے سے ہوا کے پریشر سے ڈولی ہلنا شروع کر دیتی تھی جس سے آپریشن کی مشکلات مزید بڑھ گئی تھیں
اِس وقت سلنگ آپریشن کے ذریعے تمام اختیاطی تدابیر کو ملحوظ حاطر رکھتے ہُوئے ریسکیو کی کوشش کی گئی ۔
ریسکیو آپریشن میں سپیشل سروسز گروپ کی سلنگ ٹیم، پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز نے حصہ لیا۔ ریسکیو آپریشن میں
1- عرفان ولد امریز
2-نیاز محمد ولد عمر زیب
3-رضوان ولد عبد القیوم
4- گلفراز ولد حکیم داد
5- شیر نواز ولد شاہ نظر
6-ابرار ولد عبدالغنی
7- عطاء اللہ ولد کفایت اللہ
8- اسامہ ولد محمد شریف کو بحفاظت نکالا گیا ہے۔
نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے بٹگرام میں چیئرلفٹ سے تمام 8 افراد کے بحفاظت ریسکیو کرنے پر اظہار تشکر کیا ہے اور ریسکیو آپریشن میں شریک پاک فوج، پاک فضائیہ، ریسکیو اداروں، ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ اداروں کے افسران و اہلکاروں ، مقامی و دوسرے علاقوں سے ہنگامی بنیادوں پر آئے رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔