سابق صوبائی وزیر ملک سلیم اقبال سپردِ خاک
تلہ گنگ : سابق صوبائی وزیر ، مسلم لیگ ن کے بزرگ رہنماء ملک سلیم اقبال کو سپرد خاک کر دیا گیا
نماز جنازہ میں سینیٹر چوہدری تنویر راولپنڈی، سابق صوبائی وزیر چوہدری شیر علی خان ،سابق صوبائی وزیر چوہدری اقبال گجر ،سابق ممبر پنجاب اسمبلی راجہ ریاض گوجر خان ،صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع چکوال چوہدری حیدر سلطان علی خان، سابق صوبائی وزیر سردار غلام عباس خان، سابق ممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان، ملک مظہر اعوان ،سابق ضلعی چئیرمین ملک طارق اسلم ڈھلی، سابق ایم این اے سردار منصور حیات ٹمن ، سابق ایم پی اے سید تقلید رضا شاہ ہمدانی ،سابق کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض جیلانی سمیت سیاسی ،سماجی و صحافتی شخصیات سمیت علاقہ بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔