الیکشن تین چار ماہ تاخیر کا شکار ہونے کا امکان

0

اسلام آباد : ڈیجیٹل مردم شماری 2023ء کے نتائج کی منظوری کیلئے مشترکہ مفادات نے وزارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس 5 اگست کو طلب کر لیا گیا ہے ۔
اس سلسلے میں بھیجی گئی سمری منظور کر لی گئی ہے جس میں ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج کی منظوری کیلئے سی سی آئی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

محکمہ شماریات نے مردم شماری کا عمل مکمل کر کے اس کے نتائج بھی مرتب کر لیے ہیں جواب سی سی آئی کو بھیجے گئے ہیں تا کہ اس آئینی فورم پر انہیں منظوری مل سکے۔ اگر مردم شماری کے نتائج منظور ہو گئے تو آئندہ عام انتخابات میں کم از کم تین سے چار ماہ کی تاخیر ہو سکتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.