نگران وزیراعظم پر وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف مشاورت کریں گے ،مریم اورنگزیب

0

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کا تقرر اور اس کا اعلان آئین پاکستان میں دیئے گئے طریقہ کار کے مطابق ہوگا۔

پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے رہنمائی اور حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں سے مشاورت کریں گے۔
آئین کے مطابق وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف مشاورت سے یہ عمل مکمل کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.