اسلام آباد ، گولڑہ موڑ پر دیوار گر گئی ، 11مزدور جاں بحق

0

اسلام آباد: پشاور روڈ پرگولڑہ موڑ کے قریب دیوار گرنے سے 11 مزدور جاں بحق،5 زخمی ہوگئے، تمام مزدور خیمے میں سو رہے تھے، جڑواں شہروں میں طوفانی بارش کے باعث دیوار گری، امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق گولڑہ موڑ انڈر پاس کی تعمیر میں مصروف مزدوروں کی بڑی تعداد نے رات متاثرہ دیوار کے ساتھ قائم خیمے میں گزاری، علی الصبح خیمے سے ملحقہ دیوار اچانک گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر متعدد مزدور جاں بحق ہوگئے۔

امدادی کارکنوں کے مطابق مرنے والے مزدوروں کی شناخت کرلی گئی ہے، مرنے والوں میں محمد شعیب، زاہد، کریم، نور محمد، کلیم اللہ، جلال دین، اکبرزادہ، اسرافیل، نعمان، محمد خالد اور یسین شامل ہیں، دیوار کے ملبے تلے دب کر زخمی ہونے والوں میں فاروق، محمد شکیل، عنائیت، رحمان اور معلم خان شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.