الیکشن میں نواز شریف کو موقع ملا تو ملک کا نقشہ بدل دیں گے ، شہباز شریف
لاہور : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہےکہ آئندہ انتخابات میں نواز شریف کو موقع دیا گیا تو پاکستان کا نقشہ بدل دیں گے۔
لاہورمیں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ملک کی ترقی کے لیے ایک اینٹ بھی نہیں لگائی لیکن ملک کی اینٹ سے اینٹ بجا دی،ان کے دور میں کئی ارب کے اسکینڈل سامنے آئے۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے اگر آئندہ انتخابات میں نواز شریف کو موقع دیاتو ہم پاکستان کا نقشہ بدل دیں گے۔