ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا جواں سال صاحبزادہ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنماء ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کاجواں سالہ صاحبزادہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا ۔
اسلام آباد میں سیونتھ ایونیو پر تیز رفتار کی وجہ سے گاڑی کھمبے سے ٹکرا گئی جس میں ڈاکٹر طارق فضل چودھری کا جواں سال بیٹا انزہ طارق زخمی ہو گیا اسے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا، پمز ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔
طارق فضل چودھری کے بیٹے کی نماز جنازہ شام 4 بجے ن لیگ سیکرٹریٹ پارک روڈ چٹھہ بختاور میں ادا کی جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے طارق فضل چودھری کے بیٹے کی ٹریفک حادثے میں وفات پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔