حاجی گلبر خان گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب

0

گلگت : حاجی گلبر خان گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔

حاجی گلبر خان کا تعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے فارورڈ بلاک سے ہے۔

پی ٹی آئی ہم خیال گروپ نے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد حاجی گلبر تنہا امیدوار رہ گئے تھے۔
حاجی گلبرخان کو فارورڈ بلاک سمیت مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل تھی۔

انہیں گلگت بلتستان اسمبلی کےاجلاس میں موجود 20 سے 19 ارکان نے ووٹ دیا۔
تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کی جعلی ڈگری کیس میں نااہلی کے بعد گلگت بلتستان اسمبلی کے ارکان کی تعداد 32 رہ گئی ہے۔
سیکرٹری گلگت بلتستان اسمبلی نے حاجی گلبر خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.