پرویز خٹک کو پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا
اسلام آباد: خیبرپختونخوا کے سابق وزیر اعلی ووزیر دفاع پرویز خٹک کو پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا ہے اور ان کی پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی ہے۔
پرویز خٹک کو فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن پارٹی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کی طرف سے جاری کیا گیاہے۔
پرویز خٹک نے پارٹی چھوڑنے کے اعلان کے بعد استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماوں سے بھی ملاقاتیں کی تھیں اور پارٹی کے اندر گروپ بنانے کی بھی ناکام کوشش کی تھی جس کے بعد انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا اور تسلی بخش جواب نہ دینے پر ان کی پارٹی رکنیت ختم کر دی گئی ہے۔