روس سے خام تیل کی پہلی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی
کراچی:روسی خام تیل کی پہلی کھیپ کراچی بندرگاہ پہنچ گئی۔
45 ہزار 142 ٹن خام تیل لیکر بحری جہاز کراچی بندرگاہ پہنچا ہے،شدید سمندری طوفان کے باوجود روس سے خام تیل کی یہ پہلی کھیپ ہے جو کراچی بندرگاہ پہنچی
کراچی پورٹ پر بحری جہازلنگر انداز ہو گیا ہے سمندری طوفان کے پیش نظر جہاز کو فوری طور پر او پی ٹو برتھ پر لنگر انداز کر دیا گیا۔
بحری جہاز روس سے خام تیل لے کر گزشتہ ہفتے اومان کی بندرگاہ پہنچا تھا جس کے بعد یہ کراچی پورٹ کے لیے روانہ ہوا تھا، روس سے خام تیل کی درآمد سے ملک میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔