آصف زرداری کی طبیعت اچانک ناساز ، دبئی چلے گئے

0

لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری طبیعت کی خرابی کے باعث اچانک دبئی چلے گئے۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے ناسازی طبع کے باعث علاج کے لئے بیرون ملک جانے کا فیصلہ کیاہےوہ دبئی میں اپنا علاج کرائیں گے۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کی بینائی بھی کمزور ہے وہ آنکھوں کا بھی آپریشن کرائیں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہونے پر اپنی تمام سیاسی میٹنگز ملتوی کردی ہیں اورشیڈول کے مطابق ان کے ساتھ جو ملاقاتیں طے تھیں وہ بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.