بارکونسز اور بار ایسوسی ایشنز کی گرانٹ 20 کروڑ روپے بڑھ گئی
اسلام آباد۔بار کونسلز اور ایسوسی ایشینز کے لئے گرانٹس 50 کروڑ روپے سے بڑھا کر 70 کروڑ روپے کر دی گئی۔
وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بار کونسلز اور ایسوسی ایشنز کی گرانٹس میں اضافہ پر وزیر اعظم سے اظہار تشکر کیا ہے۔
ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ آئندہ مالی سال 24-2023 کے بجٹ میں بار کونسلز / ایسوسی ایشینز کے لئے گرانٹس 50 کروڑ روپے سے بڑھا کر 70 کروڑ روپے کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شکریہ وزیر اعظم۔