چوہدری پرویز الٰہی لاہور سے گرفتار

0

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو گرفتار کرلیا گیاہے

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو انکے گھر کے قریب سے گرفتار کیا گیا، پرویز الہٰی گھر سے گاڑی میں باہر جارہے تھے کہ پولیس نے گاڑی روک کر اُنہیں گرفتار کیا۔

چوہدری پرویز الہٰی کو اینٹی کرپشن پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی کے ترجمان نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے گرفتاری کے وقت ان کے بیٹے راسخ الہیٰ اور چوہدری شجاعت حسین کی ہمشیرہ سمیرا الٰہی بھی ان کے ہمراہ تھیں ۔
نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کہاہے کہ پرویز الٰہی اینٹی کرپشن پولیس کو مطلوب تھے،پرویزالٰہی کی جانب سے گرفتاری کی مزاحمت آج بھی ہوئی، وہ گھر سے فرار ہوکر نکل رہے تھے، ان کی گاڑی بلٹ پروف تھی اور وہ دروازہ نہیں کھول رہے تھے، انہوں نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی چھپنے کے ماہر ہیں آج فرار ہوتے ہوئے پکڑے گئے۔

پرویز الٰہی کے خلاف ٹھیکوں میں کمیشن لینے کے الزام میں اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج ہے اس کے علاوہ کار سرکار میں مداخلت اور پولیس پر تشدد کا مقدمہ بھی ہے۔
اُدھر اینٹی کرپشن عدالت نے پرویزالٰہی کی ضمانت خارج ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.