ایل این جی کی طرح برتاؤ کیا جائے تو گھر گھرمیں سوئی گیس سے سستی ایل پی جی فراہم کریں گے ،عرفان کھوکھر

0

اسلام آباد: ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے، اوگرا نے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے تمام چیف سیکرٹریز کو خط تحریر کردیئے ہیں، ایل پی جی انڈسٹری کے ساتھ ایل این جی کی طرح برتائو کیا جائے تو گھر گھر سوئی گیس سے سستی ایل پی جی فراہم کریں گے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے فارمولے پر عمل کیا جائے تو قیمت میں مزید کمی کی جاسکتی ہے۔گزشتہ دو ماہ میں اربوں روپے کی بلیک مارکیٹنگ کی گئی۔

  • عرفان کھوکھر کا کہنا کہ بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اوگرا اتھارٹی کی جانب سے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے تمام چیف سیکرٹری کو لیٹر جاری کر دیئے گئے۔ایل پی جی انڈسٹری کیساتھ ایل این جی کی طرح برتاؤ کیا جائے تو گھر گھرمیں سوئی گیس سے سستی ایل پی جی فراہم کریں گے۔

عرفان کھوکھر کا کہنا کہ جے جے وی ایل کی بندش سے حکومت کواربوں روپے نقصان کا سامنا اور عوام کو مہنگی گیس خریدنا پڑی۔حکومت سے مطالبہ ہے کہ نقصان سے بچنے کیلئے فوری طور پر JJVL چلایا جائے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے درخواست ہے کہ آئندہ سالانہ بجٹ میں ایل پی جی کو ایل این جی کی طرح ریلیف دیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.