پٹرول،ڈیزل کے بعد ایل پی جی بھی سستی ہو گئی

0

اسلام آباد :  پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے جون کے لئے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے تحت ایل پی جی 37 روپے13 پیسے فی کلو سستی ہوگئی۔

اوگراکی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی 196روپے 75 پیسےکی ہوگئی ہے اور ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 438 روپے سستا ہوگیا ہے، ایل پی جی کے 11.8کلو کےگھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2321 روپے 22 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

ایل پی جی کی نئی قیمتیں ملک بھر میں فوری نافذالعمل ہو گئیں ۔ مئی میں ایل پی جی کے اس سلنڈر کی قیمت 2758 روپے 89 پیسے مقرر تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.