یاسر سرفراز کی جگہ امجد نیازی پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے جنرل سیکرٹری بن گئے

0

اسلام آباد : سابق صوبائی وزیر راجہ یاسر سرفراز کے تحریک انصاف سے استعفے کے بعد امجد نیازی کو پی ٹی آئی شمالی پنجاب کا جنرل سیکرٹری بنا دیا گیا ہے ۔

9مئ کے واقعات کے بعد یاسر سرفراز نے دو روز پہلے عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اپنی راہیں جدا کرلی تھیں اور انہوں نے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد جنرل سیکرٹری شمالی پنجاب کی سیٹ خالی تھی اس سلسلے میں مختلف ناموں پر غور کیا گیا لیکن عمران خان بضد تھے کہ کسی ایسے راہنما کو یہ ذمہ داری دی جائے جو عامر کیانی اور یاسر سرفراز کی طرح کمزوری نہ دکھائے جس کے بعد عمران خان نے تفصیلی مشاورت کے بعد میانوالی سے رکن قومی اسمبلی امجد نیازی کا پی ٹی آئی شمالی پنجاب کا جنرل سیکرٹری کے لئے انتخاب کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.